اچھے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ اچھا ہوتا ہے!! یہ جملہ درست کرلیں اچھے لوگوں کے ساتھ ہمیشہ اچھا بلکل نہیں ہوتا. یوسف علیہ السلام بہت اچھے تھے لیکن انکے اپنے بھائیوں نے انکے ساتھ اچھا نہیں کیا.
اس وقت کے سب سے پاکیزہ اور پاک دامن انسان پر بدکاری کی تہمت لگ گئی.
سب سے زیادہ ایمان دار ہونے کے باوجود بھی جیل جانا پڑا.
تو ہو سکتا ہے کہ آپ بہت اچھے ہوں لیکن دنیا میں آپ پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ رہیں ہوں.
لوگوں نے آپ کا جینا مشکل کیا ہوا ہو.
اسی لیے اللّٰه نے قرآن میں نبیوں کے واقعات ہمیں سنائے تا کہ ہمیں تسلی ہو کہ ان معصوم پیغمبروں کی زندگیاں بھی کتنی تکالیف سے بھری ہوئی تھیں.
کیوں؟
کیونکہ دنیا جزا اور سزا کی جگہ ہے ہی نہیں.
نا یہاں گناہگار کو مکمل سزا ملنی ہے نہ نیکوکار کو اس کی نیکیوں کا پورا بدلہ.
حساب و کتاب کی جگہ میدانِ حشر ہے وہاں ہر اچھے کے ساتھ اچھا ہو گا.
جزا اور سزا کے فیصلے وہاں ہونگے لہٰذا اگر آپ اچھے ہونے کے باوجود پریشانیوں میں گھرے ہوئے ہیں اور آپ سے ملنے والے لوگ آپ پر ظلم کر رہے ہیں تو صبر کیجئے،تسلی رکھئیے ایک دن آئے گا جب اللّٰه تمام حساب کتاب برابر کر دے گا.